تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:49

حیدرآباد : جگر کے مرض میں مبتلاانٹر کی طالبہ موت کی جنگ لڑ رہی ہے

حیدرآباد …حیدرآباد میں انٹر کی طالبہ جگر کے مرض میں مبتلا ہوکر موت سے جنگ لڑ رہی ہے وہ چاہتی ہے کہ اپنی تعلیم مکمل کرے مگر گھریلوحالات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں۔ 17سال کی سونیا حیدرآباد کے علاقے کرسچن کالونی پھلیلی کی رہائشی ہے ۔چار سال قبل والد کا انتقال ہواتو والدہ نے میونسپل کارپوریشن حیدرآباد میں ملازمت اختیارکرلی ۔سونیا کو آٹھ سال قبل جگر کی بیماری لاحق ہوئی تومشکل زندگی اوربھی زیادہ مشکل ہوگئی۔سونیا کی والدہ رسولاں بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی کے علاج پر سب کچھ لٹا دیا۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کی بیماری اب آخری مراحل میں ہے علاج نہ کرایا تو بیٹی کی جان جاسکتی ہے۔میرا سب کچھ بیماری میں لگ گیاہے سارا زیوارت ایڈوانس سیلری لی تھی شوہر کی ریٹائرمنٹ کی رقم اب بہت مشکل ہورہی ہے گھر کا خرچہ چلانے کے لئے پیسے نہیں ہوتے۔اگر اس کے آپریشن کا وقت گزر گیا تو اس کی موت ہوجائے گی۔سونیا اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پائلیٹ بننا چاہتی ہے ۔مگر بیماری نے اس کے تمام خواب چکنا چور کر دئیے ہیں۔میری کرسچن براری سے اپیل ہے کہ پیسے کے ذریعے مدد نہیں کر سکتے تو علاج کرادیں ۔ماں نے روتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں یہ مریض ہے اس کی شادی نہیں ہوسکتی پوری زندگی یہ کنواری رہے گی پوری زندگی کھیلانا پڑے گا اسے۔ڈاکٹروں کے مطابق جگر کامرض تیزی سے سونیا کونگل رہاہے۔اوراس کا علاج صرف انڈیا میں بھی ممکن ہے لیکن اس کے لئے بھاری رقم درکار ہے۔سونیا پر امید ہے کہ ایک دن کوئی مسیحا ان کی مدد ضرور کرے گا اور اس کے تمام خواب پورے ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.