23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:13
پولیو کے مزید 2 کیسز کی تصدیق، ملک بھر میں تعداد 34 ہوگئی
اسلام آباد … ملک میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، سال 2012ء میں پولیو کے مریضوں کے تعداد 34 ہوگئی۔ ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والی 18 ماہ کی بچی ثناء اور کرک کے 4 سالہ بچے اسد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال اب تک ملک بھر میں پولیو کے 34 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔