25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:39
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ’اینٹی ڈینگی‘ ڈے منایا جارہا ہے
لاہور… پنجاب حکومت آج صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں اینٹی ڈینگی ڈے منا رہی ہے۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے طلباوطالبات میں ڈینگی آگاہی پوسٹر تقسیم کئے جا رہے ہیں۔اینٹی ڈینگی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول چمڑہ منڈی میں تقریب منعقد کی گئی۔ وزیر تعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ڈینگی سے ڈرنے کی بجائے حفاظتی تدابیر کے ذریعے ڈینگی لاروے کو تلف کریں۔ اگر لوگ کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ضرورت پڑنے پر سپرے کیا جائے تو پاکستان ڈینگی فری ملک بن سکتا ہے۔