29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:32
پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے،کل تعداد15ہو گئی
پشاور…پشاور میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیوکیسز کی تعداد15 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق پشاور کی یونین کونسل اچینی کے گاوں سنگو میں ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں سال خیبر پختونخوامیں پو لیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی یہ کیسزپشاور، مردان ،لکی مروت ،کوہاٹ، کرک،چارسدہ،ہریپور،تورغر،شانگلہ اور صوابی سے رپورٹ ہوئے۔انسداد پو لیو مہم تواتر کے ساتھ چلانے کے باوجود پولیوکیسز میں اضافے نے محکمہ صحت کوپریشان کر دیا۔محکمہ صحت کے مطابق تین روزہ قومی انسداد پو لیو مہم 15 اکتوبر سے شروع کی جارہی ہے۔