29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:24
پنجاب: مزید 10 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، تعداد 186 ہوگئی
لاہور … پنجاب میں مزید 10 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس سے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 186 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مشتبہ کیسز کی تعداد 3021 ہے جبکہ ممکنہ کیسز305 ہیں۔ مزید 10 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 186 ہوگئی ہے، ان میں 65 خواتین اور 121 مرد شامل ہیں۔ شیخوپورہ اور فیصل آباد میں 21، لاہور میں 92 افراد میں ڈینگی وائرس پائے جا چکے ہیں۔