تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:27

پنجاب میں ڈینگی کے چھ نئے مریض، مجموعی تعداد 207ہوگئی

لاہور…پنجاب میں ڈینگی کے چھ نئے مریض سامنے آگئے جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 207تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نئے مریضوں میں سے میواسپتال اورجناح اسپتال لاہورمیں دو،دو جبکہ جنرل اسپتال اورسیدمٹھا اسپتال میں ایک، ایک مریض زیر علاج ہے۔ ایک مریض گجرات کے عزیزبھٹی اسپتال میں داخل ہے۔نئے مریضوں میں طلحہ، جلیل،عارفین ،سعید،انور بی بی، سرفراز،دین محمد ،عائشہ حبیب اورگجرات کی روبینہ خرم شامل ہیں،اس طرح پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد207تک پہنچ چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.