تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:35

پانی کو جراثیم سے پاک کر کے پینے کے قابل بنانے والی جدید اسٹرا

کوپن ہیگن…این جی ٹی…عام طور پر پینے کے پانی کو جراثیم سے پاک کیلئے فلٹر پلانٹ کا استعما ل کیا جاتا ہے لیکن اب اس مقصد کیلئے ایک ایسی جدید اسٹرا متعارف کر وائی گئی ہے جو پانی پینے کے ساتھ ساتھ اس کو صاف کر نے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ LifeStraw نامی یہ واٹر فلٹر 25سینٹی میٹرلمبا اور پلاسٹک کا بناہو اہے جس سے پانی پینے کے دوران ہی منٹوں میں فلٹر ہو کر منہ میں جاتا ہے۔ کسی جگہ یا برتن میں مو جود پانی کے اندر اس اسٹرا کو رکھ کر جب پانی سانس کے ساتھ اوپر کھینچا جا تا ہے تو اس کے اندر نصب سسٹم کی بدولت پانی سے جراثیم اور بدبو منٹوں میں ختم ہو کر شفاف پانی منہ میں آ جاتا ہے۔ یہ فلٹر اسٹرا 7سو لیٹر پانی صاف کر نے کی صلا حیت رکھتا ہے جسے اس کے سائز اور آسان استعما ل کی بدولت گردن کے گرد پہن کر ہمیشہ اپنے ہمراہ رکھنا بھی ممکن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.