تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:50

خیبر پختونخوا : بچوں میں نمونیا کا مرض بڑھ گیا، شرح اموات میں اضافہ

پشاور … صوبہ خیبر پختونخوا میں بچوں میں نمونیا کا مرض نہ صرف بڑھ رہا ہے بلکہ شرح اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مرض میں اضافے کی ۔ کم عمر بچوں کو جن بیماریوں سے شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں ان میں سے ایک جان لیوا مرض نمونیا ہے ،پھیپڑوں میں سوزش کو نمو نیا کہا جا تا ہے، سوزش کی وجہ سے پھیپھڑے کے کسی ایک حصّہ میں سیال مادہ پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے سانس میں موجود آکسیجن کا خون میں منتقل ہونے کاعمل متاثر ہوتا ہے اور یوں بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں صرف 6 ماہ کے دوران 5 سال سے کم عمرکے 800 سے زیادہ نمونیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ 175 بچے اس مرض کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ 2011ء میں نمونیا سے ہلاک ہونے بچوں کی تعداد 123 تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.