تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:55

سندھ میں 74 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائینگے، ڈاکٹر صغیر

کراچی … صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے پولیو سے بچاوٴ مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 74 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ٹاوٴن ہیلتھ آفس گلبرگ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور صوبے بھر میں پولیو کیسز کا پایا جانا نہایت تشویشناک بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 سے 17 اکتوبر تک جاری رہنے والی مہم کیلئے تقریباً 21 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر صغیر نے مزید کہا کہ حکومت ایک پلاننگ کے تحت کام کر رہی ہے اورہم تاکہ مستقبل میں کسی بچے کو یہ مہلک بیماری لاحق نہ ہو۔ نگلیریا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے متعلق عوام الناس کیلئے آگہی مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے اور پولیو مہم کے دوران عوام کی آگہی کیلئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی میں ممبر قومی اسمبلی سفیان یوسف، صوبائی وزیر خالد بن ولایت، سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.