17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:14
بر طا نوی ڈاکٹروں کا ہینڈ واشنگ ڈے پر گینگ نم اسٹا ئل رقص
لندن…گینگ نم اسٹا ئل رقص نے دنیا بھر میں ایسی دھو م مچا ئی ہے کہ سب اس کے دیوانے ہو گئے ہیں ۔ہا تھ دھونے کے عالمی دن پر بر طا نوی ڈاکٹروں نے بھی گینگ نم ڈانس کی منفرد ویڈیو جاری کر دی ہے ۔ ا س ویڈیو میں بر طا نوی ڈاکٹرز اور نر سز گینگ نم رقص کے دلچسپ اسٹیپس کر تے ہو ئے ہا تھ دھو نے کا صحیح طر یقہ بتا رہے ہیں ۔ ہنستی مسکراتی اس ویڈیو کو دیکھ کر نہ صرف صحت و صفا ئی کا پیغا م ملتا ہے بلکہ چہر ے پر مسکراہٹ بھی بکھر جا تی ہے ۔