23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:24
سندھ میں 10 نومبر سے نمونیا کا حفاظتی ٹیکہ مفت لگایا جائیگا
کراچی…حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں بھر میں 10 نومبر سے نمونیا کا حفاظتی ٹیکہ مفت لگایا جائے گاحکومت سندھ آغا خان یونیورسٹی کے تعاون سے بچوں کو نمونیا اور گردن توڑ بخار جیسے مہلک امراض سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں ایک نئی ویکسین کا اضافہ کر رہی ہے۔ نمونیا کی اس ویکسین کی مہم کا آغاز وفاقی دارلحکومت اور پنجاب میں 10 اکتوبر کو ہواتھا اور10 نومبر سے سندھ میں بھی مفت ٹیکے لگانے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔