25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 2:38
پو لیو قطروں کے ساتھ وٹامن اے کی خوراک دینا مفید ہے،ماہرین
پشاور…پو لیو قطروں کے ساتھ وٹامن اے کی خوراک دینے سے بچوں میں پولیو سمیت مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ پشاور میں پو لیو کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب میں طبی ماہرین کا کہناتھا کہ خیبر پخونخوا اور قبائلی علاقوں میں پو لیو کے بڑھتے ہوئے کیسز لمحہ فکریہ ہے اور اس کے منفی اثرات بچوں کی زندگی کے لئے تباہ کن ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ پو لیو کے دو قطرے ہی بچے کی زندگی کے لیے کافی ہیں۔ سیمینار کے شرکاء کو بتا یا گیا کہ وٹامن اے کے قطرے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کر تا ہے انہوں نے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک دینے کی ضرورت پر زور دیا۔