تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 7:10

پولیو سے آگاہی کا دن:پاکستان میں متاثرہ بچوں میں اضافہ

کراچی …شبانہ شفیق… پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے آگہی کاعالمی دن منایاگیا۔ تاہم پاکستان میں سترہ سال سے جاری رہنے والی پولیو مہمات کے باوجود پاکستان میں پولیوسے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہ اہے۔ پاکستان میں گذشتہ سترہ سالوں سے جاری پولیو مہمات کے باوجود پاکستان میں پولیو وائرس رپورٹ ہورہا ہے۔ اور رواں سال ملک میں اب تک پولیو کے 45 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے سب سے زیادہ کیسز کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے ،پاکستان میں وقفہ وقفہ سے پولیو مہم جاری رہتی ہے ، تاہم بیشتر اوقات مہم میں دشواریوں کا سامنا رہتا ہے ، جن میں گڈاپ ٹاوٴن میں ڈاکٹر کاقتل، اور بلدیہ ٹاوٴن میں مہم کو ختم کرنے کی دھمکیاں ملنا ہے۔ تاہم گذشتہ پولیو مہم میں گلبرگ ٹاوٴن کی لیڈی ہیلتھ ورکر کی جانب سے بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر پولیو مہم سے بائیکاٹ کیا گیا جس سے گلبرگ ٹاوٴن کے سات ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جو کہ وبائی صورت اختیار کرکے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ آور ہوسکتا ہے ، مذکورہ علاقوں میں کرایچ کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن اور گڈاپ ٹاوٴن شامل ہیں۔ دنیا کے تین ممالک میں پولیو وائرس تواتر سے رپورٹ ہورہا ہے ، جن میں پاکستان ، افغانستان ، اور نائیجریا شامل ہیں، تاہم پڑوسی ملک بھارت کو پولیو فری قرار دیدیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.