تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 1:41

کراچی ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں سٹی انجیو گرافی مشین نصب، جلد فعال کر دیا جائے گا

کراچی…شبانہ شفیق…کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز سٹی انجیو گرافی کی مشین نصب کر دی گئی ہے جسے جلد فعال کر دیا جائے گا ۔ 12کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی سٹی انجیو گرافی کی مشین دوا ڈالے بغیر مریض کے دل کی شریانوں کا تجزیہ کرتی ہے کہ آیا دل کی شریانے کس حد تک بلاک ہیں اور یہ مشین 5منٹ کے اندر مرض کی تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ عام انجیو گرافی کی مشین میں مرض کی تشخیص کے لیے دوا کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکر اُترداس سنجنانی نے مشین کی تنصیب کی تصدیق کی اور بتایا کہ سٹی انجیو گرافی کی مشین کو جلد فعال کردیا جائے گا اور اس مشین کو روزانہ 5سے 6گھنٹے آپریٹ کیا جائے گا اور اس کے انتہائی ارزاں چارجز وصول کیے جائیں گے جبکہ ایسے افراد جو فیس ادا نہیں کر سکتے انہیں مفت تجزیے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.