27 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:28
عید الا ضحیٰ :گوشت ضرور کھائیں لیکن احتیاط کے ساتھ،طبی ماہرین
سرگودھا…عید الا ضحیٰ کے موقع پر قربانی کا گوشت ضرور کھائیں لیکن احتیاط کے ساتھ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اچانک زیادہ گوشت کھانے اور بد پرہیزی سے آپ بیمار بھی ہوسکتے ہیں۔ عید الاضحیٰ مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے جس میں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کو ذبح کیا جا تا ہے۔ گوشت سے نت نئے چٹ پٹے پکوان تیار کئے جاتے ہیں۔ اوربارکیو کی پارٹیاں ہوتی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر چوں کہ معمول سے زیادہ گوشت کھایا جاتا ہے لہذا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ زیادہ گوشت کھا کر بیمار پڑ جائیں اور اسپتالوں کے چکر لگانا پڑیں۔ گوشت کا چانک زیادہ استعمال انسانی صحت کیلئیدرست نہیں ہے لہذا احتیاط ضروری ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر گھروں میں گوشت کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ لیکن ہمیں اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی ہدایات پر بھی عمل کرنا چاہیئے۔