28 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:10
جلد کی خطرناک بیماری سورائسز سے آگہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
پشاور … جلد سے خون رسنے کے باعث پیدا ہونے والی بیماری سورائسز نے دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اس بیماری سے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے اج دنیا بھر میں سورائسزکا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اگر آپ کے جسم کے کسی بھی حصے خاص طور پر ہاتھوں یا پاوٴں کے تلووٴں پر سرخ رنگ کے ہلکے نشانات ابھرنے لگیں، ہلکا ہلکا درد شروع ہو جائے اور پھر جلد سے خون رسنے لگے تو یہ علامات ہیں سورائسز بیماری کے، جو نئی تو نہیں لیکن اس بیماری سے متعلق لوگوں میں آگہی نہیں ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ بیماری والدین سے بچوں کو بھی منتقل ہو سکتی ہے ۔