2 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:40
کراچی کی 7 تحصیلوں سمیت کئی شہروں میں پولیو مہم غیر تسلی بخش قرار
کراچی … عالمی ادارہ صحت نے کراچی کی 7 تحصیلوں سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں حالیہ پولیو مہم کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے مختلف شہروں میں اکتوبر میں ہونے والی پولیو مہم کوغیر تسلی بخش قرار دیا ہے، جن میں کراچی کی 7 تحصلیں بلدیہ ٹاوٴن، گڈااپ، گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، صدر اور سائٹ ٹاوٴن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقوں راوی ٹاوٴن اور سمن آباد، پنجاب کے سرحدی علاقے راجن پور، خیبرپختونخوا میں کرک، چترال، بٹگرام، شانگلہ ، فاٹا کے علاقے جمرود، لنڈی کوتل، مہمند ایجنسی کے علاقے حلیم زئی میں بھی پولیو مہم تسلی بخش نہیں تھی۔ اس کے علاوہ گلگت، دیامر، مظفرآباد، پونچھ ، بلوچستان میں قلعہ عبداللہ، بارکھان، کچھ، لسبیلہ ، پشین اور کوئٹہ کے چلتن ٹاوٴن میں بھی پولیو مہم غیر تسلی بخش تھی۔