6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:53
قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم19نومبر سے شروع ہو گی
پشاور…قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم19نومبر سے شروع کی جا رہی ہے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پو لیو مہم نہ ہو نے کے باعث دو لاکھ بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہیں گے۔انسداد پولیو مہم فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 7 لاکھ 67ہزار بچوں کو پو لیو سے بچاوٴکے قطرے پلا ئے جائیں گے۔ پو لیو مہم کے لئے اڑھائی ہزا ر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں ہو گی جس کے باعث دولاکھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچاوٴ کے قطروں سے محروم رہیں گے۔