تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 17:52

کرینہ کپور آئندہ سال فروری میں سیف علی خان کی دلہن بنیں گی

اے آر وائی - ممبئی : آخرکارکرینہ اور سیف نے اپنی چار سالہ دوستی کو رشتے میں بدلنے کا ارادہ کر ہی لیا ۔۔اگلے سال فروری میں کرینہ کپور چھوٹے نواب کی چھوٹی بیگم بن جائیں گی۔



چھوٹے نواب کی بڑی باتیں۔کبھی ان کے مزاج کی گرمی کرینہ کیساتھ ان کے تعلقات میں سرمہری پیدا کردیتی تو کبھی ان کا جوش محبت جاگتا تو دن رات ایک ساتھ ہوتے۔مگر جب شادی کی بات ہو تو سیف کرینہ کی بات ہی بدل جاتے، جس سے ان کی دوستی اور شادی کے ارادے ختم ہونے کا اشارہ ملتاہے۔



بلاآخر اب انہوں نے اعلان کر ہی دیا کہ فروری اور مارچ میں کسی فلم کی شوٹنگ نہیں ہوگی بلکہ وہ شادی اور ہنی مون منائیں گے۔ چھوٹے نواب اس سے پہلے امرتاسنگھ سے شادی کرچکے ہیں۔ اس لئے بیبو ان کی چھوٹی بیگم کا رتبہ پائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.