تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 20:19

ہالی ووڈ کے دو اسٹار آگئے آمنے سامنے

اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈکے دو اسٹارز کےدرمیان ایوارڈ حاصل کرنے کی جنگ چھڑگئی ہے۔اپنے کرداروں میں خطروں اورجادوئی طاقتوں سے کھیلتے یہ نوجوان ٹین ایجرز میں بہت مقبول ہیں۔



فلم ٹوائیلائیٹ ساگا اورہیری پوٹرکے ہیرو آگئے ہیں آمنے سامنے۔یوں تو اب تک ان کے درمیان وجہ تنازعہ ایک لڑکی کرسٹین اسٹیورٹ تھی،لیکن اب یہ دونوں ٹین چوائس ایوارڈز میں فینٹسی ایوارڈ لے اڑنے کے چکر میں ہیں ۔



فلم ہیری پورٹر کے ہیرو ڈینئیل ریڈکلف کو ٹین چوائس ایوارڈز میں چار بار نامزد ہوتے دیکھ کر ٹوائیلائیٹ اسٹار روبرٹ پٹنسن

ہوگئے لال پیلے ۔ہیری پوٹر کی خاص بات یہ ہے کہ ٹین ایجرز نے انہیں ایماواٹسن کے ساتھ رومینٹک سین کرنے پر زیادہ ووٹ دیئے ہیں، جبکہ روبرٹ پٹنسن یہی سب کچھ کرنے کے باوجود بھی ہیں ہیری پوٹر سے شہرت میں بے حد پیچھے جس سے دونوں سپرہیروز میں جیسے ٹھن گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.