تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:5

کون بنے گا بگ باس۔امیتابھ اور عامر خان آمنے سامنے

اے آر وائی - بگ بی امیتابھ اور مسٹر پرفیکٹ آگئے ہیں باکس آفس پر آمنے سامنے کون بنے گا بالی ووڈ کا بگ باس۔ بالی ووڈ بگ بی اور مسٹر پرفیکٹ ہوگئے ہیں باکس آفس پر مد مقابل ایک طرف سنیما گھروں میں ہلچل مچی ہے۔

عامر خان کی آئٹم نمبر میں واپسی سے جس میں انھوں نے برسوں بعد اپنا الگ روپ دکھایا ہے۔ اور ایسا ویسا نہیں بلکہ ستر کی دھائی کے ڈانسر کا دوسری طرف شائیقین کی توجہ لوٹی ہے بگ بی امیتابھ بچن نے جو پینسٹھ برس کی عمر میں بھی ہیں جوان اور اگر کوئی انہیں کہہ دے بڈھا تو کہتے ہیں ''بڈھا ہوگا تیرا باپ" اور تو اور انھوں نے دوسروں کو بھی جوانی کا جوش یاد دلانے کے لئے بنا ڈالا ایک آئٹم نمبر۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں فلمز کے ٹارگٹ آڈینس بھی الگ الگ ہیں ایک میں عامر خان نے نوجوانوں کو ہٹ کیا ہے تو بگ بی بھی کچھ کم نہیں۔ انھوں نے ذرا بڑی عمر کے لوگون کی توجہ حاصل کرلی ہے دیکھنا یہ ہے کہ دونوں سپر اسٹارز کا یہ فلمی معرکہ کیا رنگ لاتا ہے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.