تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:44

اداکار رنویر سنگھ6جولائی کو28ویں سالگرہ منائینگے

جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈکے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار رنویر سنگھ6جولائی کو اپنی28ویں سالگرہ منائینگے۔6جولائی1985کو ممبئی میں پیدا ہونے والے رنویر سنگھ نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز یش راج بینر کی رومانٹک کامیڈی فلم بینڈ باجا بارات سے کیا ،جس میں انکے مدِ مقابل انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا۔بینڈ باجا بارات کی باکس آفس پر شاندار کامیابی سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے رنویر نے اس فلم کے لیے ڈیبیو اداکار کے کئی ایوارڈزاپنے نام کیے۔انوشکا کیساتھ ہی رنویر سنگھ کی دوسری فلم لیڈیز ورسز رکی بہل بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور ناقدین کی جانب سے اُن کی کارکردگی کو بیحد سراہا گیا۔ سوناکشی سنہا کیساتھ رنویر کی نئی فلم "لٹیرا"آج(5جولائی)کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے جسے ریلیز سے قبل ہی انڈسٹری کے بڑے ناموں اور ناقدین کی جانب سے پسندیدگی کی سند مل چکی ہے۔رنویر کی آنے والی فلموں میں دپیکا پڈکون کیساتھ سنجے لیلا بھانسالی کی فلم"رام لیلا"جبکہ ارجن کپور اور پریانکا چوپڑا کیساتھ یش راج بینرتلے ہدایتکار علی عباس ظفر کی" غنڈے"اور ہدایتکار شاد علی کی"کِل دل"شامل ہیں جو ممکنہ طور پر اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.