8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:32
فلم جٹ جیمز بو نڈ کیلئے راحت فتح علی کے گانے"تیرا میرا ساتھ ہو"کی ویڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ کی فلم" ویر"میں دبنگ سلمان خان کی ہیروئن بن کراپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کر نے والی اداکارہ زرین خان کی انڈین پنجابی فلم" جٹ جیمز بو نڈ" کیلئے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے"تیر امیرا ساتھ ہو"کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ نغمہ نگار ایس ایم صادق کے تحریرکردہ"تیر امیرا ساتھ ہو"کے بولوں پر مبنی اس گانے کوراحت فتح علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں زرین خان اپنے ہیرو کے ساتھ رومانٹک موڈ میں نظر آرہی ہیں ۔ہدایتکارروہٹ جگراج کی اس فلم اس سال 25 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔