12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:12
اب دانت بر ش کر نا بچوں کا پسندیدہ کھیل بن جائے گا۔۔۔
جیو نیوز - سان فرانسسکو…عام طو ر پر بچے دانت صاف کر نے کے کام کو ایک بوجھ سمجھتے ہیں اور والدین کو سختی سے پیش آکر ان کے ساتھ کھڑے رہ کر یہ کام کر انا پڑتا ہے۔انھیں تما م مشکلات کو مدِ نظر رکھ کر سان فر انسسکو کے ماہرین نے ایک ایسا ٹوتھ بر ش متعاف کروایا ہے جس کی بدولت دانت بر ش کر نا بچوں کا پسندیدہ کام بن جائے گا۔ سنسرز سے لیس بر ش کو جیسے ہی مو بائل فون سے منسلک کر کے بر ش کیا جاتا ہے تو ایک منفرد گیم مو بائل پر آن ہو جاتا ہے جو برش کو دانت پر چلانے سے ایکٹو ہو تا ہے اور اسکرین پر نظر آنے والے جر اثیم کو مارنے کیلئے بچہ جیسے جیسے اپنے دانتوں پر بر ش کر تا ہے ویسے ویسے اس کے اسکور میں اضافے کے ساتھ دانت پر قبضہ جمائے جرا ثیم مر تے بھی ہیں اور حقیقتاً دانت صاف ہو تے رہتے ہیں۔ یہ نہ ایک تیر سے کئی شکار کھیل ہی کھیل میں دلچسپی کے ساتھ کسی سختی کے بغیر دانت کی صفائی ۔