تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:38

اداکار جیکی شیروف کے بیٹے کی فلم ” ہیروپنتی “ کاپہلا گانا جاری

جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی…80 کے عشرے کی سپر ہٹ فلم ’ہیرو‘ کے ہیرو جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف ایکشن سے بھرپور نئی فلم ” ہیروپنتی “ میں کام کرتے ہوئے بالی ووڈ میں اپنے قدم جمانے جا رہے ہیں جس کا پہلا گانا جاری کر دیا گیا ہے۔ ” وہسل بجا “ کے بولوں پر مبنی اس گانے کی ویڈیو میں ٹائیگر شیروف اپنے ایکشن کے جلوے دکھاتے اور حسینہ کا دل لبھاتے نظر آرہے ہیں۔ ہدایتکار صابر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی گھومتی ہے دو پیار کے متوالوں کے درمیان جو زمانے کی لگائی گئی پابندیوں کو ماننے سے انکاری ہیں اور اپنے پیار کو پانے کے لئے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ دوسری طرف ان کے مدِمقابل ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہونے والی والی اداکارہ کرِتی سینن بھی ان ہی کی طرح نووارد ہیں،نئے نئے اداکاروں کی نئی نئی فنکاری کیا گل کھلاتی ہے یہ تو 23 مئی کو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.