تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:54

پنجاب حکومت نے سینئر آرٹسٹ محمود خان کاوظیفہ بڑھا دیا

جیو نیوز - لاہور…پنجاب حکو مت نے سینئر آرٹسٹ محمود خان کاماہانہ وظیفہ5 ہزار سے بڑھا کرپندرہ ہزارروپے کردیا۔مالی امداد کیلئے سمری بھی بھجوادی۔پارلیمانی سیکریٹری برائے ثقافت رانا ارشد نے جیونیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرسینئر آرٹسٹ محمود خان کاماہانہ وظیفہ 5ہزار سے بڑھاکر15ہزار کردیاگیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے محمود خان کاعلاج کرانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ، محمود خان کووظیفے کے علاوہ مالی امداد دینے کی سمری بھی بھجوادی گئی ہے،آئندہ چند روز میں محمود خان کومالی امدادی بھی دیدی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.