تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:38

ہاررفلم"دی کوائٹ وَنز"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…خوف اور دہشت سے بھرپور نئی برٹش ہارر فلم "دی کوائٹ وَنز"کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔حقیقی کہانیو ں اور سچے واقعات پر مبنی یہ فلم ایک ایسے کرشماتی پروفیسر کے گِر د گھومتی ہے جو پیرا نارمل ایکٹیویٹی اور منفی طاقتوں سے نمٹنے کا ماہر ہونے کیساتھ ساتھ یہی سبق اپنے طالبِ علموں کو بھی دیتا نظر آتا ہے ۔ڈائریکٹر ورائٹرجان پوگوئے کی اس ہارر فلم میں جیرڈ ہیرس ،سیم کلیفِن،اولیویا کوکی ،ایرِن رچرڈ اور دیگر اداکار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔بین ہولڈن اورجیمز گیریڈ کی پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر پر مبنی یہ فلم 25 اپریل کوسینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.