تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:37

ہالی ووڈ فلم "ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو"کانیا کلپ جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…ہالی ووڈ کی2010ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم"ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن"کے سیکوئل"ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو"کانیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔ رائٹر و ہدایتکارڈین ڈیبلوئس کی اس فلم میں مختلف کرداروں کی پسِ پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں جے بروشل،گیراڈ بٹلر،کیٹ بلینشٹ،کریگ فرگوسن،امیریکا فریرا،جوناہ ہل ،ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔بونی آرنلڈ کی پرڈیوس کردہ اس سیکوئل میں کہانی کو پانچ سال آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس دونوں جوان ہوچکے ہیں۔نئی جگہوں کی کھوج لگاتا ہکاپ برفانی غاروں کے قریب پہنچتا ہے جہاں اُسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جسکے بعد اب اُسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔ڈریم ورکس اینیمیشن اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی یہ ایکشن فینٹسی فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت رواں سال13جون کو امریکی جبکہ4جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.