تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:6

رانی مکر جی نے ادیتا چو پڑا سے شادی کرلی

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکرجی نے یش راج فلمزکے پروڈیوسر اور ہدایت کار ادیتا چو پڑا سے شادی کرلی ہے۔شادی کی یہ تقریب21اپریل کو اٹلی میں خفیہ طور پر منعقد کی گئی جس میں دلہا دلہن کے اہل خانہ کے علاوہ صرف چند ایک دوست احباب بھی مو جود تھے۔یش راج فلمز کے مارکیٹنگ اور کمیو نی کیشن کے وائس پریذیڈنٹ رفیق گینگ جی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے رانی اورادیتا کو شادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ا ن کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ادیتا چو پڑا نے رانی مکر جی سے دوسری شادی کی ہے جنہوں نے رانی کیلئے2009 میں اپنی پہلی اہلیہ پائل کھنہ کو طلاق دے دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.