23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:5
ہالی وڈ فلم ’جن‘ جمعے کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی
جیو نیوز - کراچی …پاکستانی ہدایتکار کی ہالی وڈ فلم’جن ‘ 25 اپریل سے پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے ۔ دہشت کا راج ،خوف کے سائے ،سناٹے کا شور اور خاموشی سے سرگوشیاں کرنے والا جن آرہا ہے۔فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر بھی شامل ہیں ۔پاکستانی ہدایتکار اجمل ظہیر کی فلم ’جن‘ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جیو کے بینر تلے 25 اپریل سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔