25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:47
ہالی وڈ ہارر فلم ”جن “آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں
جیو نیوز - کراچی …ہالی وڈ کی ہارر فلم ”جن “آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے،پاکستانی نژاد امریکی ہدایتکار اجمل ظہیر احمد کی کہانی جن کے تصور کی عکاسی کرتی ہے۔خوف و دہشت میں گھرے ایک شادی شدہ جوڑے کی اس کہانی کی عکس بندی امریکا میں کی گئی ہے۔ فلم کی لیڈ کاسٹ میں ڈومینک رینز، رے پارک، فاران طاہر اور سیرنڈا سوان شامل ہیں۔ امریکی سنیماؤں میں ریلیز کے بعد آج سے ملک بھر میں شاندار افتتاح ہورہا ہے۔ سوپر نیچرل تھرلر جن پاکستانی سنیما گھروں میں جیو فلمز کے تحت ریلیز کی جا رہی ہے۔