تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:2

مختصر فلم ”اسٹریٹ فائٹر، اسیسنس فسٹ“کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لندن…مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی مختصرفلم" اسٹریٹ فائٹر اسیسنس فسٹ" کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ریسلنگ گیم اسٹریٹ فائٹر کے کرداروں پر مبنی مختصر فلم اسٹریٹ فائٹر اسیسنس فسٹ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔بلغاریہ میں فلمائی گئی مختصر دورانیے کی یہ فلم ہدایت کار اور رائٹر جوئے اسناہ کی تخلیق ہے جس میں کین کا مقبول عام کردار کرسچن ہاورڈ نبھا رہے ہیں۔ ریو کا کردار مائک موھ نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کے دیگر کرداروں میں توگو لگاوا، مارک کلن ،اکیرہ کویامہ ،حیونری لی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم کچھ دنوں بعد یوٹیوب پر قسطوں کی شکل میں ریلیزکر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.