تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:37

ایکشن کامیڈی فلم "لیٹس بی کوپس"کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم لیٹس بی کاپس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔لیوک گرین فیلڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں پولیس میں بھرتی کے شوق نے جعلی وردی پہن کر گھومنے پر مجبور کردیا۔دونوں نوجوانوں کو جلد ہی اس بات کا احساس ہوجاتا ہے کہ پولیس والا بننا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔فلم کے اداکاروں میں جیک جانسن،ڈیمن ویان،اینڈی گارسیا،نینا ڈابریو اور ٹام مارڈیو سین سمیت دیگر شامل ہیں۔ادیتیا سود کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم تیرہ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.