تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:59

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والا فیملی شو انعام گھر اختتام کو پہنچا

جیو نیوز - کراچی…کروڑوں لوگوں کے دل پر راج کرنے والے مقبول ترین فیملی شو انعام گھر کا آخری پروگرام ہوا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا نام سنتے ہی ایسی شخصیت کا تصور ابھرتا ہے جو علم کا سمندر ہو، خوشیاں لٹانے والا جادوگر ہو اور بنا تاج کے راج کرنے والا بادشاہ ہو۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی ذہانت، برجستگی اور خوش مزاجی سے پہلے پروگرام سے آخر تک سب کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا۔انعام گھر کے آخری شو میں بھی خوشیوں کی دھنک پھیلی رہی، ہنسی کی پھلجھڑیاں چھوٹتی رہیں اور انعامات کی بارش ہوتی رہی۔اس پروگرام کی صرف 27اقساط میں 325موٹر سائیکلز ،12گاڑیاں ،6سو موبائل فونز اور 12عمرے کے ٹکٹ دیے گئے تو ساتھ ساتھ معلومات کے خزانے خوشیوں کی دھنک بھی بکھیرتی رہی ۔پروگرام کا ہر سیگمنٹ ہی شاندار رہا۔ پانچ بے اولاد جوڑوں کی گود بھر کے انہیں لازوال خوشیوں کا تحفہ دیا گیا تو امن، بھائی چارے، اخوت اور محبت کا پیغام عام کیا گیا۔ دردمندوں اور ضعیفوں کے دکھوں کا مداوا کیا۔ 27پاکستان آئیڈیل کے ایوارڈ دئے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ انعام گھر کو 1600جی آر پی سی کی جو ریٹنگ ملی وہ پاکستانی میڈیا کی تاریخ میں کسی دوسرے پروگرام کو نصیب نہیں ہوئی۔ انعام گھر نے تو کامیابی کے کئی ریکارڈز قائم کیے مگر اس پروگرام میں 6عالمی ریکارڈز بھی قائم کیے گئے اور پاکستان کا پرچم سربلند کیا گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ انعام گھر جیسا شو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہ پروگرام بند نہیں ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی ٹیم کی ان تھک محنت اور بے مثال عزم نے وہ کچھ کردکھایا جو بظاہر ناممکن لگتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.