27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:34
نئی ہارر تھرل فلم "جیسا بیل"کا پہلا ٹریلرجاری
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…سنسنی اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈکی نئی ہاررفلم "جیسابیل "کا پہلاٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کی ہے جو خطرناک ٹریفک حادثے میں نہ صرف اپنے منگیتر کو کھو دیتی ہے بلکہ دونوں ٹانگوں سے بھی معذورہو جاتی ہے تاہم اچانک ایک روز اسے اپنی مردہ ماں کی ویڈیو ٹیپ ملتی ہے جس کے بعد اس کی زندگی میں عجیب و غریب واقعات رونما ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔کیون گروئی ٹرڈ کی ڈائریکشن میں بننے والی تھرل سے بھرپور اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ سارہ اسنوک مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں مارک ویبر، جولی کارٹر ، ڈیوڈ اینڈریو اورامبر اسٹیون شامل ہیں۔ سنسنی اورخوفناک مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کو لائنز گیٹ اسٹوڈیو کے تحت 29اگست کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔