تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:28

آئیفا ایوارڈز،بہترین فلم کا ایوارڈ فلم بھاگ ملکھا بھاگ نے جیت لیا

جیو نیوز - ٹمپا (فلوریڈا)…امریکا میں سجا انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈزکا شاندار میلا۔بہترین فلم کا ایوارڈ فلم بھاگ ملکھا بھاگ نے جیت لیا۔مختلف کیٹیگریز میں کس کس فنکارنے ایوارڈزاپنے نام کیے۔بالی وڈ آسکرز یعنی ستاروں بھری IIFAایوارڈز کی پندرہویں تقریب امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں سجی۔رنگوں سے بھرپور اس شام کاآغاز فرحان اختر اور شاہد کپور نے کیا۔دونوں نے ناٹک کر کے ٹمپا کے مئیرسے شہر کی چابی لے لی۔فلم بھاگ ملکھا بھاگ نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔اسی فلم میں جاندار اداکاری سے خود کو منوانے والے فرحان اخترنے بہترین اداکار کا ایورڈ جیت لیا۔ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون کو فلم چنئی ایکسپریس کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔سال بھر کامیاب فلمیں دینے پر دیپیکا کو entertainer best بہترین فنکارہ کے ایوارڈسے نوازا گیا۔ادت رائے کپور کو فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے لیے بہترین معاون اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیویہ دتہ کو فلم بھاگ ملکھا بھاگ کے لیے دیا گیا۔فنکاروں کی چکاچوند سے بھرپور تقریب کو پریانکا چوپڑہ کے جلووں نے آسمان پر پہنچا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.