30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:26
وطن واپسی بہت پر خوش ہوں، سماجی کاموں کا ارادہ ہے، وینا ملک
جیو نیوز - اسلام آباد…اداکارہ وینا ملک شادی کے بعد پہلی بار وطن واپس لوٹ آئیں ، ان کا کہنا ہے کہ بہت جذباتی ہورہی ہوں ،پورا پاکستان میرا خاندان ہے، سماجی کاموں کا ارادہ ہے۔اپنے شوہر اسدخان خٹک کیساتھ اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا وہ پاکستان واپس لوٹ کر بہت خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دوری نے پاکستان سے محبت میں اضافہ کردیا ہے اس لیے واپس آکر وہ بہت جذباتی ہورہی ہیں۔ تین سال بعد پاکستان واپس آنے والی وینا ملک کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ان کا سماجی کام کرنے کا ارادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک ان کا خاندان ہے۔