30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:3
ہالی ووڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم ’دے کیم ٹوگیدر‘کا نیا ٹریلر
جیو نیوز - لاس اینجلس …این جی ٹی …رومانس اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’دے کیم ٹو گیدر‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ڈیوڈ وین کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مولی نامی لڑکی کے کردار کے گرد گھومتی ہے جسے آئے دن ایک کمپنی کی جانب سے اسٹور کو بند کرنے کیلئے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں ایمی پوہلر،پال روڈ،مائیکل لین بلیک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مائیکل شوالٹر کی کہانی پر مبنی رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم 27جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔