1 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:8
بالی ووڈاداکارہ انوشکا شرما کی 26ویں سالگرہ
جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ وپروڈیوسر انوشکا شرما آج اپنی26ویں سالگرہ منارہی ہیں۔یکممئی1988ء کوبھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر ایودھیا میں پیدا ہونے والی انوشکا شرما نے اپنے شوبز کرےئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تاہم بالی ووڈ فلم نگری میں انکی آمد2008میں ادیتا چوپڑا کی فلم’رب نے بنادی جوڑی‘ سے ہوئی جس میں انکے مد مقابل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔رب نے بنادی جوڑی کے بعد انوشکا نے یش راج بینر کی ہی دوسری فلم’ بدمعاش کمپنی ‘میں کام کیا اور یہ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرپائیں تاہم ناقدین کی جانب سے انوشکا کی اداکاری کو اچھے لفظوں میں سراہاگیا۔فلمی دنیا میں انوشکا کی پہلی کامیاب فلم ’بینڈ باجا بارات ‘ثابت ہوئی جس میں انکے مد مقابل نئے ہیرو رنویر سنگھ جلوہ گر ہوئے جسکے بعد انہوں نے’ پٹیالہ ہاؤس‘،’لیڈیز ورسز رکی بہل‘،’جب تک ہے جاں‘اور’مترو کی بجلی کا منڈولہ‘ جیسی مختلف موضوعات پرمبنی فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔انوشکا کی آنے والی فلموں میں بحیثیت اداکارہ و پروڈیوسر این ایچ 10کے علاوہ رنبیر کپور بامبے ویلوٹ اور عامر خان کیساتھ پی کے شامل ہیں جو متوقع پر طور پر رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔