تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:35

وینا سے ایک جھگڑے کی قیمت، ہیرے کی ایک انگوٹھی

جیو نیوز - اسلام آباد…شوخ و چنچل اداکارہ وینا ملک بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کی خیرسگالی سفیر مقرر ہوگئی ہیں۔ ویناملک کا کہنا ہے کہ ان کی جب بھی شوہرسے لڑائی ہوتی ہے تو وہ ہیرے کی انگوٹھی دے کر ان سے صلح کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر شاہد امین خان نے وینا ملک کو خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے شوہر اسد بشیر خان بھی کمیشن کے خیرسگالی سفیر ہیں۔ وینا ملک کے شوہر اسد بشیرخان کا کہنا تھا کہ ان کے اور وینا کے پاس فلموں کی بہت سی آفرز ہیں، کوئی اچھا کردار ملا تو ضرور کریں گے۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وینا ملک ان کے لئے کھانے بناتی ہیں اور وہ بھی بہت اچھے۔ نئے شادی شدہ جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ جلد اسلام آباد میں اپنے ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے،جس میں اہل خانہ، دوستوں اورعزیزوں کو دعوت دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.