تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:20

نئی کامیڈی فلم" ٹرسٹ مِی " کاٹریلر جاری کر دیا گیا

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم ٹرسٹ مِی 'Trust Me'کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ کلارک گریک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ایک ایسے ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو نوجوانوں کوسپر اسٹار بنانے کیلئے شدید جدوجہد کرتا ہے اور فرائض کی انجام دہی کے دوران بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لیتا ہے۔رائٹر و ہدایت کار کلارک گریک اس فلم میں مرکزی کردار میں بھی جلوئہ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں امینڈا پیٹ،سیم روک ویل ،لک آوسٹن اور لنڈا کرولاشامل ہیں۔جیف رِک ، آرون گِل برٹ اور بریڈ گرینیئر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی کامیڈی سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم رواں سال6جون کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.