4 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:32
معاشرتی ناانصافیوں کے نام بالی وڈ فلم سٹی لائٹس کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی…معاشرتی ناانصافیوں کے نام بالی وڈ فلم سٹی لائٹس کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم تیس مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ سٹی لائٹس ‘تیس مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ہنسال مہتا کی ہدایت کردہ فلمی دنیا کی یہ سنجیدہ پیشکش برطانی فلم میٹرو منیلہ کا آفیشل ریمیک ہے۔فلم میں کوئین اور شاہد فیم کے نیشنل ایوارڈ ونر ادکارراج کمار راو کا مرکزی کردار ہے۔ یہ کہانی ہے روزگار کی تلاش کے لئے بھارتی شہر ممبئی آنے والے ایک غریب کسان کی۔فلمی دنیا کی اس اچھوتی پیشکش میں اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے ایک عام شخص کے ساتھ ہونے والی معاشرتی ناانصافیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔غربت سے پیدا ہونے والے جرائم کے بارے میں فلم سیٹی لائٹس تیس مئی سے سینما گھروں میں نمائیش کے لئے پیش کی جائے گی۔