تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:25

بالی ووڈ فلم ” سٹی لائٹس“کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی…بالی ووڈ فلم شاہد اور کوئین میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد بالی ووڈ اداکار راجکمار راوٴ فلم” سٹی لائٹس“ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔فلم کی کہانی ایک عام آدمی کے ساتھ ہونے والی معاشرتی نا انصافیوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے جان کی بازی لگا دیتا ہے۔ سٹی لائٹس بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ فلم ”میٹرو منیلا “کا ہندی ریمیک ہے جس کی ہدایت کاری ہنسل مہتا دے رہے ہیں ۔غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے جرائم کی عکاسی کرتی یہ فلم 30 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.