5 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:13
نارتھ امریکن باکس آفس پر اسپائڈرمین ایک بار پھرچھا گیا
جیو نیوز - ہالی وڈ…نارتھ امریکن باکس پر اسپائڈر میں ایک بار پھرچھا گیا ہے۔مارول کامکس کے کردار پر مبنی ”اسپائڈرمین“ سیریز کی چھٹی فلم ” دی امیزنگ اسپائیڈرمین ٹو“ 9کروڑ 20 لاکھ ڈالر کماکر امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پرآگئی ہے۔فلم میں ایک بار پھر اینڈریو گارفیلڈ نے پیٹرپارکر اور ایما اسٹون نے گوین اسٹیسی Stacy Gwenکا کردار نبھایا ہے جبکہ فلم میں اس بارنئے ولن”الیکٹرو“ کے روپ میں جیمی فوکس ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔رومانٹک کامیڈی فلم Woman Other The ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔فلم کی کہانی مارک نامی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی اور دولڑکیوں سے پیار کا ناٹک کر کے انھیں دھوکا دیتا ہے۔ یہ تینوں خواتین ایک ساتھ مل کر مارک کو سبق سکھانے کی ٹھان کر بدلہ لیتی ہیں۔تیسرے نمبر پر فلم”ہیون از فار رئیل“ رہی۔فلم نے 87 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔