تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:45

ہالی ووڈ سنسنی خیز فلم’جوائے رائیڈ3 ‘کا پہلا ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - لاس اینجلس …این جی ٹی …ہالی وڈ کی سپر ہٹ سنسنی خیز فلم سیریز جوائے رائیڈ کی تیسری انسٹالمنٹ بھی دیکھنے والوں کے ہوش اُڑانے کیلئے تیار ہے۔ تھرل سے بھرپور فلم" جوائے رائیڈ 3 -روڈ کِل" کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارو رائٹر ڈیکلین او برائن کی اس فلم کی کہانی سنسان روڈ پر دیوہیکل ٹرک میں گردش کرتے ایک ایسے خطرناک شخص پر مبنی ہے جس سے بچنا ممکن نہیں تاہم اس بار چھ کار ریسرز پر مبنی ٹیم اسکے نشانے پر آجاتی ہے جنہیں یہ شخص انکی غلطی کی بھیانک سزا دیتا نظر آتا ہے ۔کِم ٹوڈکی پروڈیوس کردہ دہشت ناک مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارڈین آرمسٹرونگ، کرسٹین پروٹ، بین ہولنگس ورڈ اور جیسی ہچ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ٹوینٹیتھ سینچری فاکس کے تحت یہ فلم 17جون کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.