تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:17

بالی ووڈ کی پہلی تھری ڈی ڈانس فلمABCD کے سیکوئل کی تیاریاں

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …شردھا کپور اور ورون دھون کی شکل میں بالی ووڈمیں نئی ہاٹ جوڑی بننے جارہی ہے۔بالی ووڈ کی پہلی 3Dڈانس فلم "اے بی سی ڈی: اینی بڈی کین ڈانس کے سکوئل ABCDٹو کی تیاری شروع کردی گئی ہیں جس میں ورون دھون اور شردھا کپور ایک دوسرے کے مد مقابل نظر آئینگے۔بالی ووڈ کے معروف کوریو گرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزاکی ہدایتکاری میں بننے والی اس ڈانس فلم میں بھارت کے صف اول کے کوریو گرافر پربھو دیوا کیساتھ ساتھ یہ جوڑی مرکزی کردار میں نظر آئیگی۔فلم کی کہانی لاس ویگاس میں سیٹ اپ کی گئی ہے جس میں دس گانے اور ڈانس سیکوئنس شامل ہونگے جبکہ اس تھری ڈی ڈانس فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز جولائی سے کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.