تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:31

بالی ووڈ فلم ایک ولن کے گانے" گلیاں" کی تعارفی جھلک جاری

جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی…عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور کی نئی فلم ایک ولن کے ٹریلر نے د ھوم مچا دی ہے جس کے بعدپہلے گانے" گلیاں" کی تعارفی جھلک بھی جاری کر دی گئی ہے۔ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے شردھا کپورکی ہی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس فلم کوبالی ووڈ کی جانی مانی پروڈیوسر ایکتاکپور پروڈیوس جبکہ فلم عاشقی ٹو کے ہی ہدایت کار موہت سوری ڈائیریکٹ کر رہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی محبت اور پیار کر نے والے ایک نو جوان جوڑے کے گر دگھوم رہی ہے جن کی اس زندگی کو کسی کی نظر لگ جاتی ہے اور سارا رومینس اچانک ماردھاڑ اور لڑائی جھگڑوں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔رومینس اور ایکشن سے بھر پور اس فلم میں سد ھارتھ ملہوترا اور شر دھا کپور کے علاوہ رتیش دیش مکھ اور امریتا پوری بھی اہم کر دار نبھا رہے ہیں جسے اس سال 27 جون کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.