تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:52

ابھیشک اور جان ابراہام کی جوڑی ''کھوٹے سکے'' میں پھر ایک ساتھ

جیو نیوز - ممبئی…پروڈیوسر اور ہدایت کار کر ن جو ہر کی ہٹ فلم دوستانہ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل کام کر نے والی بالی ووڈ کی دوستانہ جوڑی جان ابراہام اور ابھیشک بچن ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔ہدایت کارسنجے گھپتا نے اپنی نئی ایکشن ڈرامہ فلم کھوٹے سکے میں ابھیشک اور جان ابراہام کو گینگسٹر کے کر داروں کیلئے کاسٹ کر لیا ہے جبکہ ان کے ساتھ چھکاس ہیرو انیل کپور بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔کھوٹے سکے کی کہانی ممبئی کی مافیا،انڈر ورلڈ،غنڈہ گرد ی اور پولیس کے گرد گھومتی ہے جس میں مر کزی کر دار چھ گینگسٹر ادا کریں گے جن میں سے تین ابھیشک ،جان اور انیل کپور کا انتخاب ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.