7 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:11
جاپان :فیشن شو میں ماڈلز کی عمارت کی دیوار پر کیٹ واک
جیو نیوز - ٹوکیو…جاپان کے فیشن شو میں ہوئی انوکھی کیٹ واک، ماڈلز زمینی ریمپ پر نہیں بلکہ عمارت کی دیوار سے اترتی نظر آئیں۔ دارالحکومت ٹوکیو میں سجا رنگارنگ اسکائی فیشن شو جس نے راہ چلتے لوگوں کو بھی رکنے پر مجبور کر دیا۔ اس انوکھے شو میں 42 میٹر بلند عمارت کی دیوار پر بنائے گئے ریمپ پر تاروں کی مدد سے دیدہ زیب پیرہن میں ملبوس ماڈلز ، اوپر سے نیچے اترتی ہوئی زمین پر آئیں اور دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔