تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:14

نئی ہالی ووڈ فلم "بوائے ہُڈ"کا ٹریلرجاری

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…والدین بچے کی پہلی تربیت گاہ ہوتے ہیں لیکن اگر والدین میں گھریلو ناچاکیوں کی بِنا پر علیحدگی ہو جائے تو بچوں پر کس قسم کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟ اسی سلسلے میں نئی ہالی ووڈ ڈرامہ فلم" بوائے ہُڈ" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارو رائٹر رچرڈ لنک لیٹر کی اس فلم میں مرکزی کردار ایلر کالٹران نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ایتھن ہاک،پارٹیشیا آرکیٹ اورلورلائی لیٹر شامل ہیں۔ننھے بچے کی بچپن سے لے کر لڑکپن اور جوانی تک کی کہانی پیش کرتی ڈرامہ سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کو یونیورسل اسٹوڈیوز کے تحت 11جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.